ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جیکولین فرنا نڈس کیلئے جسٹن بیبر ڈراؤنا خواب بن گئے 

datetime 27  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) لاکھوں دلوں کی دھڑکن بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کا بھارت میں کنسرٹ نا صرف لوگوں کیلئے بلکہ اداکارہ جیکو لین فرنانڈس کے لئے بھی ڈراونا خواب ثابت ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر ممبئی میں میوزک کنسرٹ کی غرض سے آئے، جسٹن بیبر کو ممبئی میں گھمانے اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے تعارف کی ذمہ داری اداکارہ جیکولین فرنانڈس کو سونپی گئی تھی۔ جیکولین بھی اس پر بڑی خوش اور پر جوش تھیں تاہم ان کا تمام جوش اس وقت جھاگ بن کر بہہ گیا جب بیبر کے گارڈز نے انہیں گلوکار

کے قریب بھی بھٹکنے نہیں دیا۔ جیکولین نے نرمی سے گارڈز کو یاد دلایا کہ وہ جسٹن بیبر کو ممبئی گھومنے میں مدد کرنے کے ساتھ انہیں کنسرٹ کے بعد دی جانے والی پارٹی میں لے جانا چاہتی ہیں تاہم ان کی ٹیم نے نہایت روکھے لہجے میں جواب دیا کہ جسٹن بیبر کنسرٹ کے بعد کسی پارٹی میں جانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور نہ ہی ممبئی گھومنا چاہتے ہیں، یہ سننا تھا کہ جیکولین غصے میں وہاں سے چلی آئیں۔واضح رہے کہ بھارت آمد سے قبل جسٹن بیبر نے کنسرٹ انتظامیہ کو اپنی فرمائشوں کی لمبی لسٹ جاری کردی تھی جسے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…