پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’اذان سے متعلق ٹویٹ ‘‘

datetime 28  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اذان سے متعلق ٹویٹ کر کے ہر طرف سے تنقید کی زد میں آئے بھارتی گلوکار سونو نگم نے اب تنازع ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اذان سے متعلق بیان دینے پر بھارتی گلوکار سونو نگم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس معاملے میں جہاں کئی لوگوں نے ان سے اختلاف کیا تو وہیں بعض نے ان کی حمایت میں بھی زبان کھولی تاہم اکثریت نے ان کے اس اقدام پر کڑی تنقید کی۔ معروف بھارتی فلمساز پوجا بھٹ بھی ان پر تنقید کرنے والوں میں شامل تھیں۔انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سونو نگم نے اس تنازع کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔ سونو نگم نے اپنے ٹویٹر کے ذریعے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو اب مزید طول نہ دیں۔ سونو نگم کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ دوستو! میری حمایت یا مخالفت میں، اتفاق یا اختلاف میں، اس معاملے کو مزید طول دینے کی ضرورت نہیں، مستقبل کی طرف دیکھیں اور آگے بڑھیں۔خیال رہے کہ سونو نگم نے 17 اپریل کی صبح ساڑھے پانچ بجے کئی ٹویٹ کئے تھے، جس میں انہوں نے لاؤڈ سپیکر سے اذان کو ایک شور سے تشبیہ دی تھی۔ سونو نگم نے کہا تھا کہ میں مسلمان نہیں ہوں لیکن پھر بھی مجھے روزانہ صبح 5 بجے اذان کے شور سے اٹھنا پڑتا ہے۔ سونو نگم نے ساتھ ہی ساتھ گرودوارہ اور مندروں میں بھی لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر سوالات کھڑے کئے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…