جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

کیا آپ جانتے ہی کہ آج سے 17سال پہلے شاہ رخ خان نے بالی ووڈ کی کس معروف ترین اداکارہ کو شادی کی پیشکش کی

datetime 23  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ اور دنیا بھر میں مشہور ومعروف شاہ رخ خان اگر کسی لڑکی کو شادی کی پیش کریں تو کیا وہ انکار کرے گی؟شاید آپ کا جواب نہیں میں ہوگا، مگر ایک خاتون ایسی بھی ہیں جنہوں نے شاہ رخ کی شادی کی درخواست پر ناں کہہ دیا۔وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، اور شاہ رخ خان نے انہیں شادی کی پیشکش آج نہیں، بلکہ 17 سال قبل کی تھی جب پریانکا چوپڑا کو شاید کوئی جانتا بھی نہ ہو۔

دراصل یہ ان دونوں فنکاروں کی 17 سال قبل ہونے والی پہلی ملاقات تھی جب سنہ 2000 میں پریانکا چوپڑا مس انڈیا کے مقابلے میں صف آرا تھیں اور مقابلہ ختم ہونے کے بعد وہ دوسرے نمبر پر براجمان تھیں۔اس وقت ججز کے پینل میں شاہ رخ خان موجود تھے جنہوں نے مقابلہ ختم ہونے کے بعد ازراہ تفتن پریانکا چوپڑا کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔دراصل اس گفتگو میں شاہ رخ خان نے پریانکا سے سوال کرتے ہوئے انہیں 3 آپشن دیے کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہیں گی۔ان 3 آپشنز میں انہوں نے اپنے آپ سمیت معروف کرکٹر اظہر الدین اور ایک دولتمند بزنس مین کو رکھا اور پریانکا سے پوچھا کہ وہ ان تینوں میں سے کسے بطور شوہر منتخب کرنا چاہیں گی۔اس وقت وہاں موجود تمام ناظرین کو 100 فیصد امید تھی کہ پریانکا چوپڑا بغیر سوچے سمجھے شاہ رخ خان کا نام لیں گی، لیکن انہوں نے اظہر الدین کا نام لے کرسب کو حیران کردیا۔پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے کھلاڑی سے شادی کرنا چاہیں گی جس پر وہ خود اور پورا ملک فخر کرے۔ان کے اس غیر متوقع جواب نے جہاں ناظرین کو بے حد محفوظ کیا وہیں شاہ رخ خان بھی چھینپنے پر مجبور ہوگئے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…