منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہاں میں پھر سے طلاق یافتہ ہوں، اداکارہ نور کا چوتھی طلاق کے بعد شدید ردعمل

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )اداکارہ و ہدایتکارہ نور بخاری نے اپنے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کے لیے درخواست دائر کی تصدیق کر دی ،نور کی ولی حامد سے چوتھی شادی تھی۔اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی علیحدگی کی خبر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ولی اور میں علیحدہ ہوچکے ہیں اور میں نے خلع کی درخواست دائر کردی ہے، میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، ہم نے کوشش کی مگر بدقسمتی سے سب کچھ

ٹھیک نہیں ہوسکا اس لیے اب یہ رشتہ ختم ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ ولی حامد اور نور بخاری 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ولی حامد معروف کلاسیکی گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں جو خود بھی گلوکاری کرتے ہیں جنہوں نے نور بخاری کی ہدایات میں بننے والی پہلی فلم ’’عشق پازیٹو‘‘کا گانا گایا تھا۔فیس بک پر اپنی علیحدگی کی خبر شیئر کرنے کے بعد نور بخاری نے ٹوئٹر پر بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہاں میں پھر سے طلاق یافتہ ہوں، میں جانتی ہوں لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گے، اپنی علیحدگی کی خبر شیئر کرنے کے بعد نور بخاری نے ٹوئٹر پر بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہاں میں پھر سے طلاق یافتہ ہوں، میں جانتی ہوں لوگ میرے بارے میں کیا سوچیں گےمیں نے بہت کوشش کی، لیکن چیزیں اس طرح نہیں چل سکیں جیسا میں نے سوچا تھالہٰذااب میں نے اکیلے رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل نور 3 شادیاں کرچکی ہیں، ان کے پہلے شوہر وکرم دبئی سے تعلق رکھنے والے بزنس مین تھے جن سے ان کی شادی 2008 میں ہوئی تاہم 2010 میں انہوں نے اس رشتے کو ختم کردیا، اسی سال وہ ہدایت کار فاروق مینگل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تاہم ان کی شادی صرف 4 ماہ برقرار رہنے کے بعد ختم ہوگئی۔2012 میں اداکارہ نے عون چوہدری سے شادی کی لیکن کچھ ماہ بعد نور کی ان سے بھی علیحدگی ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…