بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

میں جہاز میں ایسے سفر کرتیں ہوں جیسے ۔۔۔۔! پریانکا نے عجیب و غریب بیان دیدیا

datetime 20  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ سال کے آسکر ایوارڈز میں شائقین کی خوب توجہ حاصل کی تھی، تاہم وہ اس سال اس نامور ایوارڈ شو کا حصہ نہیں بنیں گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا 2017 کے آسکر ایوارڈز میں شریک نہیں ہوں گی،

جس کی وجہ ان کا مصروف شیڈول ہے۔پریانکا چوپڑا اس وقت اپنے امریکی شو’’کوائنٹیکو‘‘ کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے ساتھ ساتھ وہ ممبئی میں بھی اپنے پروجیکٹس پر کام کررہی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ 89 اکیڈمی ایوارڈز ان کی فہرست میں موجود نہیں۔پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں ہوائی جہاز کا سفر اس طرح کرتی ہوں، جیسے لوگ گاڑیوں کا کرتے ہیں، میرا پاسپورٹ بھر چکا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے میرے پر ہیں۔تاہم انہیں اپنے مصروف شیڈول سے کوئی مسئلہ نہیں، انہوں نے کہا کہ ‘میں صرف ایک عام لڑکی ہوں، جو اپنا کام کررہی ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال پریانکا چوپڑا نے آسکر ایوارڈز میں ایک ایوارڈ پیش کرنے کے لیے شرکت کی تھی، انہوں نے گزشتہ سال کے ایمی ایوارڈز اور رواں سال کے گولڈن گلوبس میں بھی ایوارڈز پیش کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…