ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے معیار تک نہیں پہنچ سکتی‘سونم کپور

datetime 17  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارائیں ایک کے بعد ایک کرکے ہولی وڈ جیسی کامیاب انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں قدم جمانے کی کوشش کررہی ہیں، جس میں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اور سونم کپور کا نام شامل ہے۔جہاں پریانکا چوپڑا اپنے کامیاب امریکی ڈرامے’’کوائنٹیکو‘‘ اور جلد ریلیز ہونے والی ہولی وڈ فلم’’بے واچ‘‘ اور دپیکا پڈوکون اپنی حال ہی میں ریلیز ہوئی

ڈیبو ہولی وڈ فلم ’’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘‘ سے ہولی وڈ انڈسٹری میں ایک نام کما چکی ہیں، وہیں سونم کپور اب اس دوڑ میں شامل ہونے کی کوششیں کررہی ہیں۔اب جب تین کامیاب بولی وڈ اداکارائیں ہولی وڈ میں کام کرنا شروع کریں گی، تو ان کا ایک دوسرے سے مقابلہ بھی ضرور کیا جائے گا، تاہم سونم کپور کے مطابق وہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کے معیار تک نہیں پہنچ سکتی۔اپنے ایک انٹرویو میں سونم کپور نے بتایا کہ انہوں نے ہولی وڈ کی ایک ٹیلنٹ ایجنسی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، تاہم انہیں اب تک فلم کے لیے کوئی اسکرپٹ پسند نہیں آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بولی وڈ اور ہولی وڈ میں کوئی فرق نہیں ہے، اور وہ صرف اچھے کردار کی تلاش کررہی ہیں۔سونم کے مطابق میں اسی طرح کے کردار ہولی وڈ میں ڈھونڈ رہی ہوں، جیسے میں بولی وڈ میں ڈھونڈتی ہوں، ان میں کوئی فرق نہیں ہے، مجھے جہاں اچھا کام ملے گا، میں وہاں کام کروں گی، پھر چاہے وہ چین میں ہی کیوں نہ ہو۔

دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا کو ہولی وڈ میں موصول ہونے والی کامیابی کے حوالے سے سونم کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے وہ دونوں بیحد شاندار کام کررہی ہیں، اور مجھے امید ہے کہ میں بھی ایسا کام کرسکوں، لیکن مجھے نہیں لگتا میں ان کے معیار تک پہنچ پاؤں گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جب گزشتہ سال سونم کپور سے ہولی وڈ جانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ دوبارہ سے کیریئر کا آغاز نہیں کرنا چاہتی۔اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سونم کپور اس وقت اپنی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…