پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کرینہ کپور کا اچانک ایسا بیان جس نے پٹھانوں کے دل جیت لیے

datetime 16  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کہتی ہیں کہ ان کا بیٹا تیمور بالکل پٹھانوں جیسا ہے اور ان ہی کی طرح خوبصورت ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلا انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ہمیشہ کی طرح اپنے خیالات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بتایا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہراور اداکار سیف علی خان بیٹے تیمور کو کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑتے اور ضرورت پڑی تو وہ تیمور کو اپنے ساتھ شوٹنگ پر

 

بھی لے جاسکتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اس انٹرویو کے لیے میں یہاں آئی ہوں اس لیے کہ سیف گھر پر ہیں، ہم دونوں میں سے ایک ضرور تیمور کے پاس ہوتا ہے کیونکہ تیمور میری اور سیف کی زندگی کا اہم ترین حصہ ہے۔ اداکارہ کا بیٹے تیمورکے حوالے سے کہنا تھا کہ میرا بیٹا خوبصورت ترین اور بہت پیارا ہے جو پٹھانوں جیسا ہے۔بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنا وزن کم کرنے کے حوالے سے جب اداکارہ سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا میرا 18 کلو وزن بڑھا ہے، جب میں حاملہ تھی تو میری متعدد تصویریں بھی لی گئیں جن میں میرا موٹاپا صاف ظاہر ہورہا تھا لیکن مجھے اپنے بڑھتے وزن کی ذرا بھی فکر نہیں تھی کیونکہ یہ میرے بچے کا معاملہ تھا تاہم میں نے اپنا وزن کم کرنا شروع کردیا ہے جوآہستہ آہستہ کم ہوجائے گا اوروزن کم کرنے کے معاملے کو میں بہت سنجیدہ لیتی ہوں۔واضح رہے کہ کرینہ کپوراورسیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی اوران کے ہاں 20 دسمبرکوبیٹے تیمورعلی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…