پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اکشے کو ایک بار پھر پریانکا کے ساتھ کام کرنے کی تمنا

datetime 3  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ میں ایک عرصے تک اداکارہ پریانکا اور اداکاراکشے کمار کے طوفانی عشق کے چرچے خوب تھے لیکن وقت بدلا تو سب ہی بدل گیا اور دونوں ہی اداکار اب ایک ساتھ کام نہیں کرتے ہیں جس کے حوالے سے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی پریانکا کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کو بھارتی ٹی وی پروگرام میں

 

مدعو کیا گیا جہاں ان کے کرئیر سمیت ان کے ذاتی زندگی کے حوالے سے سوالات کیے لیکن اداکار نے ہر سوال کا جواب ہی انتہائی مہارت سے دیا۔اکشے کمارسے جب پوچھا گیا کہ اب وہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم میں کام کیوں نہیں کرتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے جس کے باعث میں پریانکا کے ساتھ کام نہیں کرتا، میں نے اداکارہ کے ساتھ 5 فلموں میں کام کیا ہے۔ اداکار نے کہا کہ سوائے رانی مکھرجی کے میں نے ہر اداکارہ کے ساتھ کام کیا ہے اور اگر پھر سے پریانکا کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے تو میں ضرور کروں گا اور اگر انہیں کوئی غلط فہمی ہے تو وہ بات کرکے ختم کرسکتی ہیں۔فلم ‘‘ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی’’ کی صحیح طرح سے پروموشن نہ کرنے پر فلم کی پروڈیوسرایکتا کپور اور اکشے کمار کے درمیان خاصی لفظی جنگ ہوئی تھی جب اس حوالے سے اداکار اکشے کمار سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی کے ساتھ بھی جھگڑا نہیں ہے، نہ ہی انہیں مجھ سے کوئی بھی مسئلہ ہے جب کہ چاہے توایکتا کو اس پروگرام میں بلا کرسب کچھ پوچھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ اکشے کمارہدایتکار سبھاش کپورکی فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ میں مرکزی کردارادا کرتے نظر آئیں گے جب کہ فلم 10 فروری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…