اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

فلم ’’رئیس‘‘ماہرہ خان چھا گئیں ، سب اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھلے ہی اپنی ڈیبیو بولی وڈ فلم ‘رئیس کی تشہیر کے لیے ہندوستان میں نہ ہوں، تاہم وہ فلم کے بہترین پوسٹرز کے باعث تمام تر توجہ اپنی جانب مرکوز کرارہی ہیں۔فلم’’رئیس‘‘ ویسے تو شاہ رخ خان کی فلم ہے، تاہم سوشل میڈیا پر شائقین ماہرہ کی خوبصورتی کے دیوانے ہورہے ہیں۔شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلیز نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ’’رئیس‘‘ کے دو نئے پوسٹرز ریلیز کیے۔ان پوسٹرز میں ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی کیمسٹری ہمیشہ کی طرح نہایت شاندار نظر آئی، تاہم ماہرہ خان نے سرخ رنگ کے جوڑے میں ملبو تمام تر توجہ سمیٹ لی۔ان تصاویر پر بتایا گیا کہ فلم’’رئیس‘‘ کا نیا گانا اوڈی اوڈی جائے بہت جلد ریلیز کیا جائے گا
تاہم اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔تاہم ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ گانا رواں ماہ 14 تاریخ کو ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ حال ہی میں ‘رئیس کا گانا ‘ظالما بھی منظر عام پر آیا، اس گانے میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی بہترین کیمسٹری اور خوبصورت نظاروں نے شاہ رخ کی کامیاب فلم ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے گانے ’’سورج ہوا مدہم‘‘ کی یادیں تازہ کردی۔فلم’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کے ہمراہ اداکار نوازالدین صدیقی بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔فلم ’’رئیس‘‘ 25 جنوری کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…