اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سنجے دت کی والدہ نے کتنی دفعہ خودکشی کی اور وجہ کیا تھی ؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سپر سٹار سنجے دت کی والدہ نرگس دت کا سنیل دت سے شادی سے پہلے اداکار راج کپور کے ساتھ کئی سال تک معاشقہ چلتا رہا اور اس میں ناکامی پر انہو ںنے کئی بار خود کشی کی کوشش کی لیکن پھر ان کی ملاقات سنیل دت سے ہوئی اور دونوں نے شادی کرلی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نرگس نے 6 سال کی عمر میں 1935 میں فلم تلاش حق سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہو ںنے 1943 میں بننے والی محبوب خان کی فلم تقدیر میں بھی اداکاری کی۔
اس کے علاوہ بھی انہو ںنے متعدد فلموں میں کام کیا تاہم انہیں 1949 میں بننے والی محبوب خان کی فلم انداز سے شہرت حاصل ہوئی۔ اس فلم نے دلیپ کمار ، راج کپور اور نرگس تینوں کو ہی شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا۔اسی سال راج کپور کی فلم برسات ریلیز ہوئی جس میں نرگس اور راج کپور نے مرکزی کردار ادا کیا، اس فلم کے بعد اس جوڑی کو خوب پسند کیا جانے لگا۔ عوام میں راج کپور اور نرگس کی جوڑی کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ ان دونوں نے 16 فلمیں اکٹھی کیں۔ اتنی رومانوی فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے دوران نرگس واقعی راج کپور سے پیار کرنے لگیں لیکن راج کپور پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔
ان دونوں کے افیئر کی خبریں زبان زد عام ہوگئیں اور اس معاشقے کی خبریں راج کپور کے گھر تک بھی جا پہنچیں۔ راج کپور کے گھر میں جب ہنگامہ برپا ہوا تو انہو ں نے آہستہ آہستہ نرگس سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔کشور ڈیسائی نے اپنی کتاب ’ڈارلنگ جی ‘ میں لکھا ہے کہ عشق میں ناکامی پر نرگس نے کئی بار خود کشی کی کوشش کی لیکن 1957 میں بننے والی فلم ’ مدر انڈیا‘ میں ایک حادثہ پیش آیا جس میں اداکار سنیل دت نے نرگس کی مدد کی۔ اس حادثے کے بعد نرگس جنہو ںنے اس فلم میں سنیل دت کی ماں کا کردار ادا کیا تھا کا جھکا سنیل دت کی جانب ہوگیا اور دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…