بنگلور (این این آئی)بنگلور میں سال نو کے موقع پر نوجوان لڑکیوں اور خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے والے واقعات کے بعد بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیو ریلیز کی، جس میں انہوں نے اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اکشے کمار نے ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ لکھا کہ بنگلور میں ہوئے واقع سے مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہم پیچھے جارہے ہیں، انسان سے جانور بن رہے ہیں، بلکہ حیوان، کیوں کہ جانور بھی ہم سے بہتر ہیں، یہ شرمناک واقعہ ہے۔اکشے نے کہا کہ جس معاشرے میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی ہے وہ ایک انسان دوست معاشرہ کہلانے کے لائق نہیں، لڑکیوں کو چاہیے اپنے دفاع کے لیے مارشل آرٹ سیکھیں-
اکشے کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ آج اپنے انسان ہونے پر شرم آرہی ہے، میں ایک بیٹی کا باپ ہوں، جو سماج اپنی عورتوں کو عزت نہیں دے سکتا اسے انسانی معاشرہ کہنے کا حق نہیں ہے، اس سے زیادہ شرمناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگ راہ چلتے لڑکیوں کو ہراساں کیے جانے کی بھی جواز دیتے ہیں، لڑکی نے چھوٹے کپڑے پہنے کیوں؟ یا وہ باہر گئی کیوں، شرم کرو یار۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے لڑکی کے کپڑے نہیں آپ کی سوچ ہے، یہ بدتمیزی کرنے والے لوگ ہم سب کے بیچ میں سے ہی ہیں، ابھی بھی وقت ہے سدھر جائو کیوں کہ جس دن لڑکیوں نے جواب دیا عقل ٹھکانے آجائے گی۔
واضح رہے کہ بنگلور میں سال نو کے جشن کے موقع پر خواتین کو نشے میں دھت افراد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے متعدد واقعات سامنے آئے تھے۔کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشور نے بیان میں کہا تھا کہ ہمارے معاشرے نوجوان مغربی تہذیب اپنا رہے ہیں، ہمارے نوجوانوں کی نہ صرف سوچ مغربی ہے بلکہ ان کا لباس بھی مغربی ہے لہٰذا ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
’’ہم انسان سے جانور بن رہے ہیں ‘‘ جو بھارتی حکومت نہ کر سکی وہ اکشے کمار نے کر دکھایا
7
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں