پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سونم کپور کے کامیاب اداکارہ بننے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن )با لی وو ڈ اداکارہ سونم کپور نے 2016 میں اپنی فلم ‘نیرجا میں شاندار پرفارمنس دے کر سب کا دل جیت لیا، تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پروفیشن میں انھوں نے اتفاقاً قدم رکھا۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکار انیل کپور کی سب سے بڑی بیٹی سونم کپور سے جب ان کی فلم ‘نیرجاکی کامیابی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘اچھا لگتا ہے جب آپ کو ایوارڈز ملتے ہیں، تاہم ایوارڈز آپ کے سٹارڈم کی وضاحت نہیں کرتے۔

ایک معروف اداکار کی بیٹی ہونے کے باعث سونم کپور کو سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کار اور رنبیر کپور کے ساتھ ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، تاہم ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا، وہ بس اتفاق سے اداکارہ بن گئیں۔بالی وڈ میں فیشن آئکون کے نام سے مقبول سونم کپور نے اپنے فلمی سفر کے حوالے سے کہا کہ ‘میرا بولی وڈ کا سفر صرف ایک اداکارہ ہونے تک ہی محدود نہیں، مجھے یہاں بہترین کہانیاں بھی سننے کو ملیں۔واضح رہے کہ سونم کپور کی پہلی فلم ‘سانوریا 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور رواں سال یعنی 2017 میں سونم کپور کے بولی وڈ کیریئر کو 10 سال مکمل ہوجائیں گے۔اس وقت وہ اپنی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…