جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ کام میں نے اتفاقاً کیا ، جان بوجھ کر نہیں ، سونم کپور نے کئی سال بعد زندگی کے اہم راز سے پردا اٹھا دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ سونم کپور نے 2016 میں اپنی فلم”نیرجا“ میں شاندار پرفارمنس دے کر سب کا دل جیت لیا، تاہم اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پروفیشن میں انھوں نے اتفاقاً قدم رکھا۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف اداکار انیل کپور کی سب سے بڑی بیٹی سونم کپور سے جب ان کی فلم ”نیرجا“ کی کامیابی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘اچھا لگتا ہے جب آپ کو ایوارڈز ملتے ہیں، تاہم ایوارڈز آپ کے سٹارڈم کی وضاحت نہیں کرتے۔
ایک معروف اداکار کی بیٹی ہونے کے باعث سونم کپور کو سنجے لیلا بھنسالی جیسے ہدایت کار اور رنبیر کپور کے ساتھ ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، تاہم ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا، وہ بس اتفاق سے اداکارہ بن گئیں۔بولی وڈ میں فیشن آئکون کے نام سے مقبول سونم کپور نے اپنے فلمی سفر کے حوالے سے کہا کہ ‘میرا بولی وڈ کا سفر صرف ایک اداکارہ ہونے تک ہی محدود نہیں، مجھے یہاں بہترین کہانیاں بھی سننے کو ملیں۔
واضح رہے کہ سونم کپور کی پہلی فلم”سانوریا“ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور رواں سال یعنی 2017 میں سونم کپور کے بولی وڈ کیریئر کو 10 سال مکمل ہوجائیں گے۔اس وقت وہ اپنی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کے ہمراہ کرینہ کپور خان مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…