ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’یہ کام ٹھیک نہیں‘‘ چائے والا ارشد خان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا، وجہ کیا بنی؟ حیران کن فیصلہ

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت پانے والے ارشد خان (چائے والا) نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطاقب ارشد خان چائے والا کا اس بارے میں موقف سامنے آیا ہے کہ اس کے گھر والے اس کام پر رضا مند نہیں اور انہیں یہ کام زیب نہیں دیتا۔ اسلئے میں یہ کام چھوڑ کر واپس اپنے چائے کے ڈھابے پر جا کر چائے بنایا کروں گا۔

ارشد خان چائے والا نے کہا کہ اس کے گھر والے اگر اسے شوبز سے متعلقہ کسی چیز کی ا جازت دے سکتے ہیں تو وہ صرف صحافت ہے۔واضح رہے کہ چائے والا کو متنازعہ فوٹو شوٹس اور گانوں میں ماڈلنگ پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا ررہا ہے۔ اسی سلسلے میں ارشد خان اورمسکان جے کے درمیان افیئرکی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم دونوں فنکاروں نے افواہوں کومسترد کر دیا۔سوشل میڈیاسے شہرت حاصل کرنیوالے سٹارارشدخان (چائے والا) اورمسکان جے کاپہلامشترکہ ویڈیوسانگ بے پروائیاں ریلیز کر دیا گیا۔یہ گیت گلوکارہ واداکارہ مسکان جے نے گایاہے جس میں ا رشد خان اورمسکان جے دونو ں نے ماڈلنگ کی ہے۔ویڈیوریکارڈنگ کے دوران ارشدخان اورمسکان جے کے درمیان افیئرکی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم دونوں فنکاروں نے افواہوں کومسترد کر دیا۔ارشدخان کاکہناتھا مسکان جے میری اچھی دوست ہیں ان کے ساتھ کام کیاہے لیکن ہمارے افیئرکی کوئی حقیقت نہیں ہے۔مسکان جے کاکہناتھا ارشدخان انتہائی ٹیلنٹڈ اورمحنتی نوجوان ہے ان کے ساتھ میراپہلاپراجیکٹ کامیاب رہا،ویڈیوکوسوشل میڈیاپربہت پذیرائی مل رہی ہے ،ہم مستقبل میں بھی ایک ساتھ کام کر یں گے لیکن ہمارے افیئرکی خبریں بے بنیادہیں۔ارشد خان کے گھر والے اس ساری صورتحال سے نالاں نظر آتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…