ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کترینہ ایک بار پھر سلمان کی زندگی میں آ گئیں 

datetime 4  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے حالیہ اپنی چند فلموں کی مسلسل ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر پرانے دوست سلمان خان سے آئندہ فلم کے لئے مشورہ کرنے کی ٹھان لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکا میں موجود ہیں لیکن وہ جلد بھارت آکراپنے کامیاب مستقبل کا سفر آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ ’’ فتور’’ اور ’’ بار بار دیکھو’’ جیسی فلموں کی ناکامی کے بعد کترینہ کیف شدید مایوسی کا شکار ہیں لیکن انہوں نے ایک مرتبہ پھرفلم انڈسٹری میں دوبارہ اپنا سکہ منوانے کے لئے سلمان خان سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور سلمان نے ’’ ٹائیگر زندہ ہے’’ پروجیکٹ پرکام شروع کردیا جب کہ کترینہ نے مستقبل قریب میں کسی بھی فلم کو سائن کرنے کے لئے سلمان خان سے مشورہ کرنے کی ٹھان لی جب کہ چھٹیوں سے قبل وہ پاکستانی فنکار فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں لیکن پاکستانی فنکار پربالی ووڈ میں پابندی کے بعد فلم کی شوٹنگ درمیان میں ہی رہ گئی اور کترینہ چھٹیاں گزارنے امریکا روانہ ہوگئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…