منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ابھیشیک بچن نے اہلیہ ایشوریہ کوبڑا دھچکا دیدیا

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اسٹار ابھیشیک بچن نے بالی ووڈ اداکارہ اور اپنی اہلیہ ایشوریا رائے بچن کو فلم میں اپنے ساتھ کاسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریارائے بچن متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کرچکے ہیں اور

شادی کے بعد بھی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں ’’راون‘‘ شامل ہے ٗ اداکارہ ایشوریا رائے بچن متعدد بار شوہر کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں لیکن اب ابھیشیک نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اپنے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے فلم ’’لیفٹی‘‘ بنائیں گے جس میں مرکزی کردار کیلئے ایشوریا رائے بچن نے خواہش کا اظہار کیا تاہم ابھیشیک نے اپنی اہلیہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا اور فلم کی کہانی کیلئے انہیں غیرموزوں قرار دیتے ہوئے نوجوان اداکارہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ابھیشیک بچن کے مطابق فلم کے کردار کے لیے ایشوریا فٹ نہیں ہیں کیوں کہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے پختہ نظر آتی ہیں اسی لیے فلم میں نوجوان اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…