پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

2017میں کیا کام کرنے جارہی ہوں ؟  پریانکا چوپڑا نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس کی وجہ سے خاصی مصروف ہیں اور عموماً نئے سال کی خوشیاں نہیں مناتیں لیکن اس بار اداکارہ نے نئے سال کو بھرپور طریقے سے منانے کے ساتھ 2017 کے لئے اپنا پلان بھی جاری کردیا جس میں سرفہرست اپنے وزن پر توجہ دینا ہے۔ایک امریکی آن لائن جریدے کے مطابق بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر نئے سال کی خوشیاں نہیں مناتی لیکن اس بار نئے سال کی خوشیاں بھارتی شہر گوا میں اپنے قریبی دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے مناؤں گی اداکارہ کا کہنا تھا کہ رات کو جاگ کر نئے سال کی آمد کے لمحے کو بھرپور طریقے سے محظوظ بنانے کے ساتھ اپنا قیمتی وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا وزن ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے اس لئے میں کافی چھوڑنا چاہتی ہوں، پوری نیند لینا چاہتی ہوں اور جم جانے کے قابل ہونا چاہتی ہوں۔یہ میرا نئے سال کا منصوبہ ہے ، مجھے پورا یقین ہے کہ میں اپنا عہد پورا نہیں کر سکوں گی لیکن میں اس کی کوشش ضرور کروں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…