ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بزرگ اداکارائیں آرام کریں، ماہرہ خان نے کسی پاکستانی اداکار ہ کو ایسا کہہ دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اداکارہ مائرہ خان کا فلمسٹار میرا پر جوابی وار، اگر میرا مناسب عمر میں شادی کرلیتی تو اس وقت میری عمر کے ان کے بچے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ میرا میری سینئر اداکارہ ہیں ، میں ان کا بڑا احترام کرتی ہوں جب وہ شوبز میں آئی تھیں تو اس وقت میں پیدا بھی نہیں ہوئی تھی ۔مائرہ خان نے کہا کہ میرا نے شوبز سے زیادہ سکینڈلز کے ذریعے اپنا نام بنایا ہے اور اب مجھ پر تنقید کرکے پھرخود کو عوام میں مقبول رکھنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کو صرف یہی مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ وہ شادی کر کے اپنا گھر بسا لیں ۔
اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت اداکارہ ماہرہ خان کوپروموٹ کیا جا رہا ہے۔ فلم، ٹی وی اورکمرشلز میں ایک ہی اداکارہ کوبطورایکٹرس اورماڈل سائن کرنا ناانصافی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ میں نے اس پروفیشن کواپنی زندگی کے 20برس دیے ہیں اوراس دوران بہت سے یادگار کردار نبھائے لیکن اب ایک خاص لابی مجھے ملنے والے پراجیکٹس میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہے۔ مجھے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ماہرہ خان ان سازشوں کے پیچھے ہے اوروہ میرے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہیں متعدد بار انہیں ایکٹنگ کا چیلنج بھی کرچکی ہوں۔ کیونکہ میں جانتی ہوں کہ سفارش سے کام پانے والے لوگ کبھی پیدائشی فنکاروں کا سامنا نہیں کرسکتے۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کو ہی صرف کام دینا میرے ساتھ ہی نہیں بلکہ ان تمام اداکاراؤں اورماڈلز کے ساتھ زیادتی ہے، جوبے پناہ ٹیلنٹ رکھتی ہیں۔ وہ اس سے زیادہ خوبصورت باصلاحیت اداکارائیں ہیں، مگرایک لابی جان بوجھ کرایسا کررہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…