ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان نے فلم ’’رئیس‘‘ پروموشن کیلئے کس کا سہار لے لیا ؟جان کر حیران ہو جائینگے

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکارہ ماہرہ خان بھارت اور پاکستان کے خراب حالات کے باعث اپنی پہلی بولی وڈ فلم’’رئیس‘‘ کی تشہیر کا حصہ نہیں بن سکیں، تاہم ماہرہ خان نے فلم کو پروموٹ کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے لیا ہے۔اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی آنے والی فلم ’’رئیس‘‘ کی تشہیر کا آغاز سوشل میڈیا پر جس دلچسپ انداز سے کرنا شروع کیا ہے اس کے لیے اداکارہ کو داد دینی چاہیے۔ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کی ٹی شرٹ میں موجود ہیں۔تاہم جو بات توجہ کا مرکز بنی وہ تھا ان کی ٹی شرٹ پر لکھا جملہ ’’بیٹری سالا‘‘۔راہول ڈھولکیا کی ہدایات میں بننے والی فلم ’’رئیس‘‘ اگلے سال 25 جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ حال ہی میں فلم ’’رئیس‘‘ کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آیا، جس میں ماہرہ خان، شاہ رخ خان کو’’بیٹری سالا‘‘ کہتے نظر آئی۔اس ٹریلر میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان کو بھی بیحد پسند کیا گیا۔فلم’’رئیس‘‘ میں شاہ رخ خان ایک گجراتی گینگسٹر جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ کے کردار میں نظر آئیں گی، فلم میں نوازالدین صدیقی بھی موجود ہیں جو پولیس اہلکار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…