ڈھیروں دولت اور شہرت کسی کام نہ آئی ، کرینہ کپور کوروگ لگ گیا

19  دسمبر‬‮  2016

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ کے کپورخاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ کرینہ کپوربچپن سے ہی ایک کامیاب اداکارہ بننا چاہتی تھیں اور ہمیشہ فنکاروں سے ملنے کے لیے وہ اپنے خاندان کے ہمراہ نظر آتی تھیں، اداکارہ نے اپنی پہلی فلم 20 سال کی عمر میں کی جس کے لیے انہیں سب سے پہلے اپنی تعلیم کو خیرباد کہنا پڑا لیکن اب اداکارہ کو پڑھائی چھوڑنے کا غم ستانے لگا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرویوکے دوران جب اداکارہ کرینہ کپورسے ان کے آنے والے ننھے مہمان کے لیے تعلیم کی اہمیت کا پوچھا گیا توانہوں نے بے ساختہ کہا کہ انہیں اپنی تعلیم چھوڑنے کا بہت غم ہے، جب میں سیف کے دوست احباب اور رشتے داروں سے ملتی ہوں تومجھے لگتا ہے کہ ہم محض فلموں کے چکر میں پھنس کے رہ گئے ہیں۔کرینہ کا کہنا تھا کہ سیف کا خاندان اوردوست احباب بہت زیادہ مطالعے کے عادی ہیں اورسب بہت اچھی جگہ سے بھی پڑھے ہوئے ہیں، سیف بھی اپنے بچوں کی تعلیم پربہت اہمیت دیتے ہیں اورمیں اپنے ہونے والے بچے کے لیے بھی پر امید ہوں کو اس کی تعلیم و تربیت پر بھی وہ ویسے ہی توجہ دیں گے جیسے وہ سارا اورابراہیم کی تعلیم پردیتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا تعلق اس خاندان سے ہے جس کا کام محض فلموں میں اداکاری ہی رہا جب کہ اب مجھے وقت کے ساتھ لگتا ہے کہ زندگی میں اس کام کے علاوہ بھی بہت سارے کام ہوتے ہیں اداکارہ کا کہنا تھا اب وہ زیادہ سفرکرتی ہیں، مختلف لوگوں سے بھی ملتی ہیں تاکہ وہ نئی نئی چیزوں کو بھی جان سکیں اورمیں اپنے ہونے والے بچے کے لیے بھی یہ ہی سن چاہتی ہوں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…