پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

چائے والا ماڈلنگ کے بعد ایسی نگری میں داخل ہو گیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)سوشل میڈیا کی طاقت سے کون انکارکرسکتا ہے ،جو راتوں رات کسی کو بھی زیرو سے ہیرو بنا سکتی ہے۔ گمنام چہرے یکا یک روشنیوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔اسی طاقت کی بدولت راتوں رات مشہور ہو جانے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد اب سیلیبریٹی بن چکا ہے۔
قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ چائے بنانے والا ارشد بڑے بڑے ماڈلز کو پیچھے چھوڑ کرمختلف فیشن برانڈز کیلئے کروانے کے بعد فیشن میگزین ’’گلیم ‘‘ کے ٹائٹل پر بھی جگمگایا۔پاکستان برائیڈل کوٹور ویک میں ریمپ پر واک کے بعد میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہونے والا ارشد اب فلم نگری کا حصہ بننے جا رہا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے ارشد نے مداحوں کیلئے یہ خبر شیئرکی ہے کہ وہ آر ایم فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی اپنی ڈیبیو فلم ’’کبیر ‘‘ سائن کر چکے ہیں جو دو ہزار سترہ میں ریلیز کی جائیگی
جبکہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر سے مشہور ہونے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد خان ایشیا ء کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔لندن کے میگزین ایسٹرن آئی نے ایشیا کے پرکشش ترین مردوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ایک تصویر سے سماجی رابطے کی سائٹ پر دھوم مچانے والا اسلام آباد کا ارشد خان چائے والا بھی شامل ہے۔ فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا ہے ٗ ارشد خان اس فہرست میں 31 ویں نمبر پر آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…