ہفتہ‬‮ ، 08 جون‬‮ 2024 

ماہرہ خان نے عالیہ بھٹ کی نقل شروع کردی, خبر رساں دارے کی رپورٹ

datetime 10  دسمبر‬‮  2016

ممبئی ( آن لائن )ہر ملک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گانوں، فلموں اور ڈراموں کی نقل کی جاتی رہی ہے، تاہم اشتہارات کے کریٹیو آئیڈیاز کی نقل کو زیادہ اچھا نہیں سمجھا جاتا، حالیہ مثال پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا موبائل فون کے لیے ایک اشتہار ہے جو کہ بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے اشتہار کی مکمل نقل کے طور پر سامنے آگیا۔ماہرہ خان نے ایک موبائل فون کمپنی کے لیے ایک ایسے اشتہار کی شوٹنگ کی، جس فون میں سیلفی کیمرے کے ساتھ اب فلیش بھی دستیاب ہے۔ویسے دیکھنے میں تو یہ اشتہار نہایت شاندار نظر آیا، جبکہ ماہرہ خان ہمیشہ کی طرح نہایت خوبصورت اور شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں۔
لیکن غور کرنے پر اندازہ ہوا کہ یہ اشتہار بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ایک موبائل فون اشتہار کی مکمل نقل ہے۔عالیہ بھٹ کا اشتہار بھی ایک ایسے ہی فون کے بارے میں ہے جس میں سیلفی کیمرے کے ساتھ فلیش کی سہولت دستیاب ہے، ان دونوں اداکاراوں کے اشتہارات میں ایک سا سیٹ، ایک موضوع، اور ایک جیسے ڈائیلاگ شامل کیے گئے ہیں۔ویسے تو یہ دونوں ہی اداکارائیں اپنے اپنے اشتہارات میں کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں، لیکن اگر تخلیقی نظریہ سے دیکھا جائے تو امید کی جاسکتی تھی کہ کچھ اپنا خیال، مخلتف سیٹ یا نئے ڈائیلاگز اشتہار میں شامل کیے جاسکتے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…