جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پریانکاکا خواب چکنا چورہونے لگا ، غیر ملکی میڈیا رپورٹس نے تہلکہ مچا دیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2016 |

لاس اینجلس(این این آئی) بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا امریکی ڈرامہ سیریل ’’کوانٹیکو 2‘‘ریٹنگ حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا جس کے بعد ڈرامہ سیریل کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں پروازبھری اور جلد امریکی ڈرامہ سیریل’’کوانٹیکو‘‘ میں جاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرلی ٗ ڈرامہ سیریل میں جاندار اداکاری کے بعد انہیں اگلے سیزن اور ہالی ووڈ فلم ’’بے واچ‘‘میں کردار دیا گیا تاہم پریانکا کا ہالی ووڈ میں کامیابی کا خواب چکنا چور ہونے کو ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈرامہ سیریل ’’کوانٹیکو 2‘‘ میں پریانکا چوپڑا نے اہم کردار میں نظر آئیں گی لیکن ٹی وی ڈرامہ امید کے برخلاف ریٹنگ حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے جس کے بعد پروڈیوسرز نے ٹی وی شو کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سیزن 2 کی بندش کے بعد اداکارہ کو کام نہ ہونے پر امریکا سے واپسی کی راہ اختیار کرنی پڑے گی۔دوسری جانب فلم’’بے واچ‘‘ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں پریانکا چوپڑا کی صرف ایک جھلک دکھائی ہے جس سے اداکارہ کومایوسی ہوئی ہے ٗ ہالی ووڈ فلم کے ٹریلر میں ایک سیکنڈ کی جھلک نے مداحوں کو بھی مایوس کردیا ہے اور بھارتی اداکارہ کو سوشل میڈیا پر تضحیک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…