اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

شاہ رخ خان اور کاجل کے بعد رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے ناقابل یقین کام کر دیا ، سب پیچھے رہ گئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے مقبول ترین جریدے ٹائمزآف انڈیا کے’’ٹی اسکور‘‘ نے بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما کو مقبولیت میں نمبرون قرار دیدیا۔بھارتی مقبول ترین جریدے ٹائمز آف انڈیا نے اداکاروں کی عوام میں مقبولیت کو جاننے کیلئے’’ٹی اسکور‘‘نامی سلسلہ شروع کیا ہے جس میں الیکٹرانک ، پرنٹ اورسوشل میڈیا پر شہرت کے ذریعے فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔بھارتی جریدے ٹائمز سلیبرٹیز نے اکتوبر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ انوشکا شرما نمبر ون پوزیشن پر بر اجمان ہیں ٗ اداکاروں کی فہرست میں رنبیر کپور 37 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، اجے دیوگن 35 پوئنٹس کے ساتھ دوسرے اور شاہ رخ خان 33.5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔اداکاراؤں میں انوشکا شرما 40 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،دپیکا پڈوکون 33 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پریانکا چوپڑا25 پوائنٹس کیساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔واضح رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور انوشکا شرما نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم باکس آفس پر120 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…