ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کے گھر کے باہر لوگوں کی شرمناک اور غلیظ حرکتیں ، دبنگ خان غصے سے بے قابو

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنے گھر کے باہر پیشاب کرنے والوں سے تنگ آگئے جس کے باعث انہوں نے مقامی انتظامیہ کی آگاہی مہم کاحصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کی نصف سے زائد آبادی باتھ روم کی سہولت سے محروم ہے جس کے باعث روازنہ کئی ٹن فضلہ سڑکوں، کھیتوں، پارکوں اور ریلوے ٹریک پر ہوتا ہے لیکن اب ممبئی میونسپل کمیٹی کی جانب سے باتھ روم کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں فلم نگری کے اسٹار سلمان خان بھی حصہ بنیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان بھی بھارتیوں کی سڑک کنارے پیشاب کرنے کی عادت سے تنگ ہیں اور اپنے گھر کے باہر پیشاب کرنے والوں سے شدید پریشان ہیں جس کی انہوں نے باقاعدہ شکایت بھی درج کرادی ہے جب کہ اداکار اب اسی پریشانی سے نجات کے لیے ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے باتھ روم کے استعمال سے متعلق آگاہی مہم کا حصہ بن گئے ہیں اور ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے فلاحی ادارے کی جانب سے 5 موبائل ٹوائلٹ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان ممبئی کے پوش علاقے باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…