اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم’’ گول مال فور ‘‘ سے شردھا کپور کو نکال دیا گیا ۔۔ وجہ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کی کامیڈی فلم گول مال نے نہ صرف باکس آفس پر بھی خوب بزنس کیا تھا بلکہ فلم بینوں کو بھی خوب محظوظ کیا تھا جس کے بعد فلم کے ہدایتکار روہت شیٹھی کی جانب سے صرف ایک نہیں بلکہ دو سیکوئل گول مال ریٹرنز اورگول مال تھری بنائے گئے اور اب ہدایتکار کی جانب سے فلم گول مال فور کی تیاریاں عروج پرہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکارروہت شیٹھی کی جانب سے جب سے فلم گول مال فور بنانے کا اعلان کیا گیا تو اس وقت سے ہی مداح یہ جاننے کیلئے بے چین تھے کہ ہنسی کے اس طوفان میں اب کون سی اداکارہ ناظرین کومحظوظ کرتی نظر آئے گی۔
فلم کے ہدایتکارکی جانب سے شردھا کپورکومرکزی کردارکی پیش کش کی گئی تاہم اداکارہ کی جانب سے فلم کے لیے زیادہ معاوضے کا تقاضہ کیا گیا جس کے بعد روہت شیٹھی اورپروڈیوسراجے دیوگن نے شردھا شردھا کپورکی جگہ اداکارہ پرنیتی چوپڑا کو فلم میں کاسٹ کرلیا۔رپورٹس کے مطابق شردھا کپورکو فلم میں کردار ادا کرنے کے لیے ہدایتکار کی جانب سے ایک کروڑ کی آفرکی گئی تھی جب کہ اداکارہ نے ڈیڑھ کروڑروپے معاوضہ لینے کا مطالبہ کیا تھا جس کے باعث ان کی جگہ پرینیتی چوپڑا کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم گول مال فور کے معروف کردارتشارکپوراورارشد وارثی اپنے پچھلے کردارنبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…