بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ماہرہ خان کا زوال شروع ۔۔۔ بڑا ہاتھ ہوگیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث فواد خان کی طرح اب ماہرہ خان بھی اپنی بولی وڈ فلم ‘رئیس’ کی پروموشنز کا حصہ نہیں بن پائیں گی۔ فلم ‘رئیس’ کی پروموشنز میں شاہ رخ اور نوازالدین صدیقی نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ فواد خان بھی فلم ‘اے دل ہے مشکل’ کی تشہیر کا حصہ نہیں بن پائے تھے اور اب ماہرہ خان بھی اپنی ڈیبیو فلم کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت نہیں کر پائیں گی۔فلم ‘رئیس’ کا پہلا ٹریلر جلد ریلیز کیا جائے گا،
جس کی تشہیر کے لیے شاہ رخ خان اور نوازالدین صدیقی ہندوستان کے 9 شہروں کا دورہ کریں گے۔
یہ ٹریلر ہندوستان کی 3 ہزار 500 اسکرینز پر بھی نشر ہوگا، رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان دیگر شہروں میں اپنے مداحوں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کریں گے۔اس حوالے سے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ہزاروں کی تعداد میں لوگوں سے ملاقات اور بات چیت کریں گے اور میں بہت ہی پرجوش ہوں’۔فلم ‘رئیس’ گجرات کے ایک گینگسٹر کی کہانی ہے جو منشات کا کاروبار کرتا ہے، شاہ رخ اس گینگسٹر کا مرکزی کردار کریں گے، جبکہ ماہرہ خان ان کی اہلیہ اور نوازالدین صدیقی پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئیں گے۔ماہرہ خان کی ڈیبیو فلم ‘رئیس’ اگلے سال 26 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…