ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اداکارہ قسمت بیگ کے قتل میں نیا موڑ, معروف اداکارہ ماہ نور کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) مقتولہ ادکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ادکارہ کا سیکرٹری اس کاقریبی دوست بھی نکلا ‘پولیس کامعروف اداکارہ ماہ نور اور اسکے دوست کو بھی شامل تفتیش کر نیکا فیصلہ ۔

پولیس ذرائع کے مطابق قسمت بیگ کے پر وڈیوسر علی رضا بٹ کے بیان میں مسلسل تضاد سامنے آرہا ہے اور قسمت بیگ کی والدہ فائزہ اور بہن ستار ہ بیگ کے بیانات اور شک کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور قسمت بیگ اور اسکے دوست علی رضا کے موبائل کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ انکی فیملی کے

شک پر اداکارہ ماہ نور اور اسکے دوست کو بھی حراست میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ان سے بھی تحقیقات کی جائیگی جبکہ قسمت بیگ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سیکرٹری علی رضا سے شفاف تحقیقات کی جائے تو قاتلوں کا پتہ چل جائیگاباقی پولیس جن لوگوں کو بھی ضروری سمجھتی ہے انکو حراست میں لے سکتی ہے ۔

قسمت بیگ کی ہمشیرہ اور والدہ نے کہا کہ علی رضا قسمت بیگ کے ہروقت ساتھ رہتا رہا اور یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ اس کو سارے معاملے میں بارے میں کچھ پتہ ہی نہیں ؟جب قسمت بیگ قتل ہوئی تب بھی علی رضا انکے ساتھ ہی گاڑی میں موجود رہا اور پولیس کو کال کر نے کی بجائے خود ہی گاڑی چلا کر ہسپتال لے جانے کی کوشش کرتا رہا اس سے ہماراشک پک میں بدل رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…