جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شردھا کپور کی شوٹنگ کے دوران داود ابراہیم کے خاندان کے افراد کی آمد ، شردھا کپور کی ہوائیاں اڑ گئیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اْس وقت حیران پریشان رہ گئیں جب اپنی نئی فلم حسینہ کی شوٹنگ کے دوران وہاں اچانک انڈرورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کے خاندان کے افراد آن پہنچے۔بھار تی میڈیا کے مطابق ممبئی کے محبوب اسٹوڈیوز میں داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی سوانح حیات پر مبنی فلم حسینہ کی شوٹنگ جاری تھی کہ وہاں حسینہ پارکر کے بچے بھی آگئے۔فلم کے عملے کے ذرائع کے مطابق حیسنہ پارکر کے 3 بچے علیشاہ، عمیریہ اور خوشیاں اور حسینہ کے بھائی سمیر انتولے وہاں آئے، ابتداء میں شردھا اور فلم کی باقی کاسٹ کچھ گھبرا گئی لیکن جلد ہی صورتحال معمول پر آگئی۔ذرائع نے بتایا کہ حسینہ کے اہلخانہ کو فلم کی شوٹنگ دیکھ کر بہت مزہ آیا ٗوہ اپنے ساتھ حسینہ کی ذاتی اشیاء لے کر آئے ٗان کا چشمہ، ناک میں پہننے والی بالی اور ان کی پسندیدہ لپ اسٹک بھی ٗ جو انھوں نے شردھا کپور کو دیں۔واضح رہے کہ حسینہ پارکر پر بننے والی فلم میں شردھا کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ انکور بھاٹیہ شردھا کے شوہر کا کردار ادا کریں گے، شردھا کے بھائی سدھانت داؤد ابراہیم بنیں گے، فلم کی ہدایات اپوروا لاکھیا دے رہے ہیں۔ فلم میں ’حسینہ پارکر‘ کا کردار پہلے دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کو آفر کیا گیا تھا جو انھوں نے قبول بھی کرلیا تھا تاہم بعدازاں سوناکشی کے مصروف شیڈول کے باعث یہ فلم شردہا کے حصے میں آگئی۔اس موقع پر انکور بھاٹیہ کا کہنا تھا حسینہ پارکر کے بچوں سے ملاقات میرے لیے بہت شاندار تجربہ تھا ٗ میری ان سے اس سے قبل ملاقات نہیں ہوئی تھی انھوں نے مجھے اپنے والد کی کچھ پرانی تصویریں دکھائیں اور کچھ ٹپس بھی دیں جو حسینہ پارکر کے شوہر کا کردار کرنے کے سلسلے میں میرے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…