ممبئی(آئی این پی)بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کے گھر کچھ ہی دنوں میں ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے۔کرینہ کپور کی والدہ بننے کی خبر جب میڈیا پر آئی تو سب لوگ بچے کے نام کے حوالے سے تجسس میں مبتلا رہے کہ بچے کا نام کیا رکھا جائے گا۔گزشتہ کچھ عرصے سے اس حوالے سے میڈیا میں خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ دونوں اپنے ہونے والے بچے کا نام سیفینا رکھنا چاہتے ہیں لیکن سیف نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔حال ہی میں کرینہ نے بولی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کے چیٹ شو میں شرکت کی جہاں نیہا نے ان سے یہ ہی سوال کیا کہ آپ دونوں نے اپنے بچے کا کیا نام سوچا ہے۔اس سوال کے جوا ب میں کرینہ نے نام تو نہیں بتایا لیکن اس بارے میں اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ سیف کو تاریخی کتابیں پڑھنے کا بہت شوق ہے ،اور وہ باقاعدگی سے پڑھتے بھی ہیں۔کرینہ کے اس جواب کے بعد نیہا نے انہیں بچے کانام ’’زیوش شنایا کپور خان’’ رکھنے کا مشورہ دیا۔
سیف علی خان کے ہونے والے بچے کانام کیا ہوگا ،کرینہ نے اشارہ دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
وسیم عباس نے صبا حمید سے 29 سال بعد طلاق کی وجہ بتا دی
-
لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف



















































