اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم کی شوٹنگ کے دوران دائود ابراہیم کی فیملی آن پہنچی ۔۔ شردھا کپور کی سٹی گم ۔۔ پھر کیا ہوا ؟

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور اْس وقت حیران پریشان رہ گئیں جب اپنی نئی فلم ‘حسینہ’ کی شوٹنگ کے دوران وہاں اچانک انڈرورلڈ کے ڈان داؤد ابراہیم کے خاندان کے افراد آن پہنچے۔ ممبئی کے محبوب اسٹوڈیوز میں داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کی سوانح حیات پر مبنی فلم ‘حسینہ’ کی شوٹنگ جاری تھی کہ وہاں حسینہ پارکر اور ان کے بچے بھی آگئے۔فلم کے عملے کے ذرائع کے مطابق، ‘حیسنہ پارکر اپنے 3 بچوں علیشاہ، عمیریہ اور خوشیاں اور بھائی سمیر انتولے کے ساتھ وہاں آئیں، ابتداء4 میں شردھا اور فلم کی باقی کاسٹ کچھ گھبرا گئی لیکن جلد ہی صورتحال معمول پر آگئی’۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ‘حسینہ کے اہلخانہ کو فلم کی شوٹنگ دیکھ کر بہت مزہ آیا، وہ اپنے ساتھ حسینہ کی ذاتی اشیاء4 بھی لے کر آئے، ان کا چشمہ، ناک میں پہننے والی بالی اور ان کی پسندیدہ لپ اسٹک بھی، جو انھوں نے شردھا کپور کو دیں’۔اس فلم میں ’حسینہ پارکر‘ کا کردار پہلے دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کو آفرکیا گیا تھا جو انھوں نے قبول بھی کرلیا تھا، تاہم بعدازاں سوناکشی کے مصروف شیڈول کے باعث یہ فلم شردہا کے حصے میں آگئی۔اس موقع پر انکور بھاٹیہ کا کہنا تھا، ‘حسینہ پارکر کے بچوں سے ملاقات میرے لیے بہت شاندار تجربہ تھا، میری اْن سے اس سے قبل ملاقات نہیں ہوئی تھی، انھوں نے مجھے اپنے والد کی کچھ پرانی تصویریں دکھائیں اور کچھ ٹپس بھی دیں جو حسینہ پارکر کے شوہر کا کردار کرنے کے سلسلے میں میرے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…