جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان نے 3سو کروڑ لگانے کا فیصلہ کر لیا ، مگر کس چیز پر ؟

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ممبئی( آن لائن ) سلمان خان بالی ووڈ میں ایک بار پھر نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے بے چین ہیں لیکن اس بار وہ اپنی اداکاری سے نہیں بلکہ سرمایہ کاری کے ذریعے تہلکہ مچائیں گے کیونکہ وہ ایک فلم کی تیاری میں 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔سلمان خان ایک بار پھر بالی وڈ میں تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں اور اس بار دبنگ خان کا منصوبہ 3 سو کروڑ کی فلم بنانے کا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کینیڈین نڑاد بھارتی تاجر اجے ورمانی کے ساتھ 100 برس قبل سکھوں کی لڑائی لڑنے والے سکھ وکیل گوردیت سنگھ پر فلم ’لائنز آف دا سی‘ بنائیں گے۔فلم کی کہانی 1914 میں سکھوں کے ساتھ ہونے والے اس واقعے کے گرد گھومتی ہے جب 3 سو سے زائد سکھ ایک جاپانی جہاز میں سوار ہوکر کینیڈا پہنچتے ہیں لیکن انہیں ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ اس موقع پر ایک سکھ وکیل گوردیت سنگھ میدان میں آتا ہے اور جہاز میں موجود سکھوں کو کینیڈا میں داخل ہونے کا حق دلانے کے لیے عدالتی جنگ کا آغاز کرتا ہے۔اجے ورمانی اور سلمان خان کے پروڈکشن ہاؤس سلمان خان فلزم کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں گوردیت سنگھ کا کردار عرفان خان نبھائیں گے تاہم فلم کی دیگر کاسٹ کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔ امید ہے کہ فلم 2017 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…