بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا کی وہ حسینائیں جنہیں وحشیانہ طریقے سے قتل کیا گیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس، نئی دہلی( آن لائن )شوبز کی چکا چوند دنیا تو سب کو ہی متاثر کرتی ہے لیکن اس دنیا میں بھی عروج حاصل کرنا کسی صورت آسان نہیں اور کئی حسینائیں کامیابی کے حصول کے لیے اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھی ہیں جب کہ دنیا کی کئی حسیناؤں کے قتل کے واقعات رونما ہوچکے ہیں تاہم اب تک کئی نامور بیوٹی کوئینز کے قتل معمہ بنے ہوئے ہیں۔مونیکا اسپیر نے اپنی خوبصورتی کے باعث 2004 میں مس وینزویلا کا اعزاز حاصل کیا تھا اور پھر 2005 میں دنیا کی پانچویں خوبصورت ترین حسینہ قرار پائی تھیں جب کہ مس وینزویلا نے برطانوی بزنس مین تھومس ہیری سے 2008 میں شادی کرلی تھی اور امریکا منتقل ہوگئی تھیں۔ سابق مس وینزویلا اور برطانوی بزنس مین کے درمیان 2012 میں طلاق ہوگئی تھی تاہم 2014 میں سابق شوہر کے ساتھ چھٹیاں گزارنے وینزویلا گئیں جہاں کرابوبو میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں مونیکا اسپیراور سابق شوہرموقع پر ہلاک ہوگئے ۔ماریہ جوس نے 2014 میں صرف 19 سال کی عمر میں اپنے ملک ہنڈراس کی خوبصورت ترین لڑکی کا مقابلہ جیتا اور اسی سال مس یونیورس کے مقابلے کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا تھا لیکن مقابلہ حسن میں جانے سے چند روز قبل ہی حسینہ اپنی بہن کے ساتھ سالگرہ کی تقریب سے واپسی پر لاپتہ ہوگئی تھیں اور کئی روز بعد ان کی لاشیں ہنڈراس کے شہر لا اراڈا کے دریا کے کنارے قبرستان سے ملیں تھیں جنہیں تشدد کا نشانہ بناکردفن کردیا گیا تھا۔نیلی آنکھوں والی الیگزینڈرا کا تعلق روس سے تھا اور انہوں نے بھی 1996 میں 19 سال کی عمر میں روس میں ہونے والا مقابلہ حسن کا تاج اپنے نام کرلیا تھا جب کہ مس رشیا نے ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی اور ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھنے کو تیار تھیں لیکن اس حسینہ کی مافیا ڈان کے ساتھ دوستی نے کم عمری میں ہی اس کی جان لے لی۔ روس کے شہر چیبوک سارے میں اپنی سالگرہ سے 2 روز قبل 16 ستمبر2000 کو اپنے بوائے فرینڈ اور مافیاڈان کے ساتھ گھر میں داخل ہوتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنیں اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔جل این ویدرویکس ماڈلنگ اورگلوکاری کے پیشے سے منسلک تھیں اوران کا تعلق امریکی ریاست مشی گن سے تھا جب کہ جیل این کو ’’مس ہالی ووڈ‘‘ کا خطاب دیا گیا تھا جن کا قتل کا معمہ آج تک حل طلب ہے۔ مس ہالی ووڈ کی لاش 1998 میں کیلیفورنیا کے علاقے فرسنو سے ملی تھی جس سے متعلق پولیس نے کئی دعوے کیے۔ پولیس کے مطابق جیل این جسم فروشی میں ملوث تھیں اورمنشیات کی بھی عادی تھیں تاہم ویدرویکس کا خاندان پولیس کے الزامات کو ماننے سے انکاری ہے۔جینی سس کا تعلق وینزویلا سے تھا اور انہوں نے اس کی ریاست کیرابوبو کے لیے مس ٹور ازم کا ٹائٹل جیتا تھا جب کہ حسینہ جینی ملک میں بڑھتے ہوئے جرائم کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک تھیں جہاں انہیں سرمیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔۔

654182-hasinain-1479153127-856-640x480

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…