لاہور(این این آئی ) فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار جاوید کوڈو کونجی ٹی وی چینل کی جانب سے گاڑی کا تحفہ دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق مزاحیہ اداکار جاوید کوڈ و جو کہ ایک عرصہ سے علیل ہیں ان کو ہسپتال آنے جانے کے لئے رکشہ استعمال کرنا پڑتا تھا ۔تاہم ان کی فنی خدمات کو مد نظررکھتے ہوئے نجی ٹی وی چینل نے جاوید کوڈو کو ایک گاڑی گفٹ کے طو ر پر دی ہے تاکہ ان کو کہیں بھی آنے جانے میں آسانی ہو ۔ اس حوالے سے شوبز حلقوں نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے جاویدکوڈو کو گاڑی کا تحفہ دئیے جانے پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہاکہ جو کام حکومت کو کرناچاہیے تھا وہ نجی ادارے کررہے ہیں ۔حکومت پنجاب نے فنکاروں سے سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنارکھا ہے ان کیلئے کوئی بھی فلاحی اقدامات نہیں کئے جارہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ملکوں میں فنکاروں کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتا ہے مگر ہمارے ہاں فنکار کسم پرسی کی حالت میں زندگی بسرکررہے ہیں۔ اس حوالے حکومت کو فنکاروں کی فلاح کیلئے اقدامات کرنے چاہیے ۔