ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’پاکستانی معروف اداکارہ رابی پیر زادہ کو پیار ہو گیا ‘‘ مگر کس سے ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پالتو جانور اور پرندے پالنے کا شوق توبہت سے لوگوں کو ہے مگر پاکستانی اداکارہ رابی پیرزادہ کو سانپوں سے پیار ہے اور انہوں نے اپنے گھر میں چار سانپ پال رکھے ہیں۔اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے گھر میں چار خطرناک ترین سانپ پال رکھے ہیں جبکہ وہ ملک کے مختلف حصوں سے دیگر کئی خطرناک سانپ منگوانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔رابی پیرزادہ کا کہناہے کہ بچپن سے ہی انہیں سانپ پالنے کا شوق ہے ،’’میں جب بہت چھوٹی تھی تب سے ہی سانپوں سے پیار کرتی ہوں ‘‘مگر میرے والدین اس خطرناک شوق کے حق میں نہیں تھے اور مجھے سانپوں کے بارے میں سوچنے سے بھی روکتے تھے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ والدین کے منع کرنے کے باوجود مجھے اس لمحے کا انتظار تھاکہ میں سانپوں کا شوق پورا کر سکوں۔ ’’میرے سانپ بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں ‘‘اوراب میں اپنے سانپوں سے اس بہت آشنا ہو چکی ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمرے میں داخل ہوتے ہی اپنے سانپوں کو دیکھ کر میں بتا سکتی ہوں کہ وہ مجھے دیکھ کر خوش ہیں ، میں ذاتی طور پرانکا خیال رکھنے کی پوری کوشش کر تی ہوں کیونکہ میرے سانپ صرف مجھ سے ہی آشنا ہیں۔رابی پیرزادہ نے مزید بتایا کہ انکے کمرے میں کوبرا بھی موجود ہے تاہم لوگ اور خصوصاْْ میرے رشتے دار میرے اس شوق کے بارے میں سن کر حیران ہوتے ہیں مگر مجھے پتہ کے سانپوں کیلئے میرے دل میں محبت اللہ نے رکھی ہے۔’’سانپوں کو بھی محبت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ رابی نے انکشاف کیا کہ انکے سانپوں نے آج تک انہیں نہیں کاٹا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ سانپوں سے محبت کی وجہ سے وہ انہیں کسی دکاندارسے نہیں خریدتی بلکہ ماہرین کی ٹیم کیساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود جنگلوں سے طرح طرح کے سانپ پکڑنے کی کوشش کرتی ہوں جبکہ میں نے سانپوں کے کاٹنے سے بچاؤ کیلئے ایک خصوصی سوٹ بھی تیار کرا رکھا ہے۔انہوں نے لوگوں کو بھی سانپ پالنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ سانپوں کیساتھ محبت سے پیش آئیں گے تو وہ بھی انسانوں سے محبت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…