پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’شلپا سیٹھی اور گوندا کو عدالت کر لیا گیا ‘‘ وجہ انتہائی شرمناک

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانچی(این این آئی) عدالت نے 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم’’چھوٹے سرکار‘‘ کے گانے ’’ایک چماتو مجھ کو ادھار دے دے ‘‘ کے مقدمے میں اداکار گووندا اور شلپا شیٹھی سمیت 6 افراد کوکل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی گزشتہ دنوں والد کے انتقال کے باعث گہرے صدمے میں ہیں لیکن اب انہیں ایک اور مشکل نے آگھیرا ہے جس کے بعد انہیں 20 سالہ پرانے مقدمے میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1996 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’چھوٹے سرکار‘‘ کے آئٹم سانگ’’ایک چما تو مجھ کو ادھار دے دے ،بدلے میں سارا بہار لے لے‘‘ نے مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے تھے لیکن گانے میں بہار سے متعلق غلط رنگ دینے اور فحاشی کا پرچار کرنے کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس پر عدالت نے 5 مئی 2001 میں اداکار گووندا ، شلپا شیٹھی ، گلوکار ادت نارائن سمیت 6 افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس پر مقدمے میں شامل افراد نے رانچئی ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود مقدمے میں شامل افرادعدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر اب عدالت نے ممبئی پولیس کو اداکار گووندا اور شلپا شیٹھی سمیت 6 افراد کو 18 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ مقدمے میں الزامات ثابت ہونے پر دونوں اداکاروں کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار گووندا کوعدالت نے مداح کو تھپڑ رسید کرنے پر معافی مانگنے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…