پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرینہ شادی کی چوتھی سالگرہ منانے شوہرسیف کے پاس کیرالہ پہنچ گئیں

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ کرینہ کپور شادی کی چوتھی سالگرہ منانے کیرالہ پہنچ گئیں جہاں ان کے شوہر اور اداکار سیف علی خان اپنی نئی آنے والی فلم شیف کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے حوالے سے خبروں کی خاصی زینت بنی ہوئی ہیں، اداکارہ حاملہ ہونے کے باوجود فلموں میں اداکاری اورمختلف فیشن شومیں بھی بڑے جوش و خروش سے شرکت بھی کررہی ہیں تاہم اب اداکارہ اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منانے بھارتی ریاست کیرالہ پہنچ گئی ہیں جہاں چھوٹے نواب سیف علی خان اپنی آنے والی فلم ‘‘شیف’’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔دوسری جانب سیف علی خان بھی کرینہ اوراپنے پہلے بچے کی دسمبر میں پیدائش کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں اورفلم ‘‘شیف’’ کی شوٹنگ وہ دسمبر سے پہلے ہی مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کرینہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارسکیں۔فلم کے ہدایتکارراجا کرشنا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ فلم کو دسمبر سے پہلے ہی مکمل کرلیں جب کہ فلم کے کچھ رہ جانے والے مناظرکو ہم بعد میں بھی عکسبند کرا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…