اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

معروف بھارتی فنکارہ نے ساتھی فنکار کوتھپڑرسید کردیا،معافی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار رنبیر کپور کو زناٹے دار تھپڑ رسید کردیا جس پر رنبیر آپے سے باہر ہوگئے۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘کے سیٹ پر رنبیر کپور کو زور دار تھپڑ رسید کردیا جس پر چاکلیٹی ہیرو اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور سب کے سامنے انوشکا پر برس پڑے جس پر اداکارہ کو رنبیر سے معافی مانگنی پڑی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کے شوٹنگ سین کے دوران اداکارہ انوشکا شرما نے رنبیر کو تھپڑ مارنا تھا جس پر اداکارہ نے مناظر میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے چاکلیٹی ہیرو کو زور دار تھپڑ رسید کیا جس نے رنبیر کے چودہ طبق روشن کردیئے اور دن میں تارے دکھا دیئے جس کے بعد رنبیر کپور نے فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر اداکارہ پر سب کے سامنے ہی چلانا شروع کردیا تاہم اداکارہ نے چاکلیٹی ہیرو سے معافی مانگنی پڑی جس پر فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع کردی گئی۔واضح رہے کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں اداکار رنبیر کپور، فواد خان ، ایشوریا رائے اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کریں گے ٗ فلم 28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…