جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بھارت پاکستان کیخلاف 25بمبار تیار کرے، مشہور بھارتی اداکار نے ناقابل یقین بات کہہ دی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک بھارت کشیدگی پر ایک طرف مودی سرکار کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف ہندوستانی میڈیا بھی کسی سے کم نہیں ہے ۔ وہ بھی جلتی پر تیل چھڑک رہا ہے ،گفتگو کے دوران پاکستان اور بھارت جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے بھارتی معروف اداکار اوم پوری نے انڈیا کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو لعن طعن کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں شرم آنی چاہیے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہوئے آپ لوگ ان کے اوپر فلمیں بنا کر چلا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں 25کروڑ مسلمان رہتے ہیں اور ان کے رشتے دار پاکستان میں رہتے ہیں اسی طرح پاکستان میں بھارتیوں کے رشتے دار بھی رہتے ہیں ۔ ہم جلتی پر نمک چھڑکنے کی بجائے امن وامان کی کی صورتحال اختیار کرنی ہوگی ۔ آپ لو گ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت فلسطین واسرائیل بن جائے ۔ تفصیلات کے مطابق اوم پوری نے انڈیا کے لائیو شومیں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے آپ لوگ پاکستان کے مخالف فلمیں بنا بنا کر چلا تے رہے ہو ، میری آپ سےگزارش ہے کہ آپ لوگ جلتی پر تیل مت چھڑکیے ، نہیں وہ وقت دور نہیں جبکہ پاکستان بھارت لڑ لڑ کرفلسطین اور اسرائیل بن جائے ۔ مجھے یہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ ا ہے اگر آپ لوگ ایسا نہیں چاہتے تو پھریوں کریں کہ پاکستان کیخلاف10،15،20یا 25خودکش بمبار تیار کریں جو اپنے جسم پر بم باندھ کر پاکستان بھیج دیں جو وہاں جا کردھماکہ کریں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت نکل جانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمہیں پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو بھارت میں کیا کر رہے ہو، پاکستان چلے جائو ، تفیصلات کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان نے پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے بھارت سرکار کی خوب سرزنش کی تھی جس کےبعد انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور اب ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سبق سکھانے کی ضرورت ہے اگر سلمان خان کو پاکستانیوں سے اتنی ہی محبت ہے تو بھارت سے نکل جائیں اور پاکستان چلے جائیں ۔
ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو سخت سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔ سلمان خان کے دل میں پاکستانیوں کے لئے اتنی ہی محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں واضح رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں کو ہندو تنظیموں کی طرف سے دھمکی اور بھارت داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…