جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی،اوم پوری نے پاکستان کی حمایت میں ایسا دبنگ اعلان کردیا کہ بھارتی میڈیاکو آگ لگ گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی اداکار اوم پوری نے ایک بار پھر پاکستانی اداکاروں کے حق میں گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کر دیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے احتجاجا ٹی وی شو کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔اوم پوری ایک بھارتی ٹی وی شو میں مدعو کئے گئے تھے کہ اینکر نے ان سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق سوال کر لیا جس پر انہوں نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاتے ہیں پاکستان اور بھارت صدیوں لڑتے رہیں؟ یہ کیا میڈیا نے سلمان خان کی رٹ لگا رکھی ہے، میں پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے 22 کروڑ مسلمانوں کو مت بھڑکاؤ ۔اینکر نے اوم پوری سے سوال کیا کہ بارہ مولا میں بھارتی فوجی کی ہلاکت کی ذمہ داری کس پر ہے جس پر اوم پوری جلال میں آ گئے اور کہا کہ میں نے اسے کہا تھا کہ وہ فوج میں جائے؟ اس کے ساتھ ہی وہ بھارتی ٹی وی شو سے احتجاجا اٹھ کر چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اوم پوری نے انڈیا کے لائیو شومیں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہیے آپ لوگ پاکستان کے مخالف فلمیں بنا بنا کر چلا تے رہے ہو ، میری آپ سےگزارش ہے کہ آپ لوگ جلتی پر تیل مت چھڑکیے ، نہیں وہ وقت دور نہیں جبکہ پاکستان بھارت لڑ لڑ کرفلسطین اور اسرائیل بن جائے ۔ نہیں تو آپ لوگ یوں کریں کہ پاکستان کیخلاف10،15،20یا 25خودکش بمبار تیار کریں جو اپنے جسم پر بم باندھ کر پاکستان بھیج دیں جو وہاں جا کر اڑا کر آئیں ایسے لوگ تیار کر لیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو بھارت نکل جانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمہیں پاکستان سے اتنی ہی محبت ہے تو بھارت میں کیا کر رہے ہو، پاکستان چلے جائو ، تفیصلات کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان نے پاکستان اور پاکستانی اداکاروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے بھارت سرکار کی خوب سرزنش کی تھی جس کےبعد انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور اب ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انہیں سبق سکھانے کی ضرورت ہے اگر سلمان خان کو پاکستانیوں سے اتنی ہی محبت ہے تو بھارت سے نکل جائیں اور پاکستان چلے جائیں ۔
ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو سخت سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔ سلمان خان کے دل میں پاکستانیوں کے لئے اتنی ہی محبت ہے تو وہ پاکستان چلے جائیں واضح رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ روز پاکستانی فنکاروں کو ہندو تنظیموں کی طرف سے دھمکی اور بھارت داخلے پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…