جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کی جنگ سوشل میڈیا پر پہنچ گئی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی اداکار و ہدایتکار اربازخان اور فلم نگری کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ خان نے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اب سوشل میڈیا پر جنگ شروع کردی ہے۔بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ خان کے درمیان 18 سال بعد علیحدگی ہوئی جب کہ گزشتہ دنوں دونوں اداکاروں کے اختلافات ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس کی ارباز خان نے تردید کردی تھی تاہم اب دونوں اداکاروں کی سرد جنگ سوشل میڈیا پر بھی شروع ہوگئی ہے۔ارباز خان نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا بغیر نام لیے ملائکہ اروڑہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میں کتنا طاقتور ہوں کیوں کہ میں نے ایک ایسے انسان کومعاف کیا ہے جسے اپنی غلطی پر کوئی افسوس نہیں ہے اور یہاں تک کہ اس نے مجھ سے اب تک معافی بھی نہیں مانگی ہے۔

ارباز خان کی پوسٹ کے فوراً بعد اداکارہ ملائکہ اروڑہ خان نے بھی انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے جواب میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھی نام لیے بغیر ارباز خان کو کرارا جواب دیا جس کے مطابق اگر آپ کسی کو بار بار موقع دیتے ہیں تو وہ آپ کی عزت کم کرنا شروع کردیتا ہے اور آپ کے معیار کو بھی نظر انداز کرنے لگتا ہے کیوں کہ اسے آپ کے کھونے کا ڈر نہیں ہوتا بلکہ اسے لگتا ہے کہ کسی بھی عمل کا کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اسی لیے جو آپ کا احترام نہ کرے ایسے انسان کو دوبارہ سنبھلنے کا موقع نہیں دینا چاہیے۔دوسری جانب دونوں اداکاروں کی سوشل میڈیا پر جاری سرد جنگ نے اختلافات ختم ہونے کی خبروں کی تردید کردی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پرایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور مداحوں کی جانب سے بھی دونوں کے علیحدگی پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…