منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی ہدایتکار نے ماورہ حسین کو فلم کی کاسٹ سے نکال دیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ ہدایتکار ابھیشیک جاواکرنے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کرپاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو اپنی نئی آنے والی فلم سے باہر کردیا۔گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں نے بھارت میں موجود پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دیں اور انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ان پر پابندی عائد کردی گئی جس پر فلم نگری بھی 2 حصوں میں بٹ گئی ہے لیکن اب بھارتی ہدایتکاروں نے پاکستانی اداکاروں کو فلموں کی کاسٹ سے الگ کرنا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز و ہدایتکار ابھیشیک جاواکر نے انتہا پسندوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کو اپنی نئی آنے والی فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا ہے۔ ہدایتکار کا کہنا تھا کہ اپنی نئی آنے والی فلم میں پاکستانی اداکارہ ماورہ حیسن کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی تھی لیکن اڑی حملے کے بعد ملک کا ساتھ دیتے ہوئے اپنی فلم میں ماورہ سمیت کسی بھی پاکستانی اداکار کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں نے پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی تھیں جس پر فواد خان سمیت کئی اداکاروں نے بھارت چھوڑ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…