اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر سیاستدان نے اہم انکشاف کر دیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نبیل گبول نے کہا کہ میں نے سب سے پہلے کہا تھا کہ امجد صابری کے قاتلوں کو آس پاس کی گلیوں میں ڈھونڈیں، اب وہ بات ثابت ہو گئی ہے۔ نبیل گبول نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری کو ایم کیو ایم نے قتل کروایا کیونکہ امجد صابری نے ایم کیو ایم کو بھتہ نہیں دیا تھا۔ نبیل گبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کو بھتہ نہ دینے کی پاداش میں سیکٹر انچارج ایم کیو ایم نے امجد صابری کو قتل کروا دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ لندن والے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ فاروق ستار جس انداز میں ایم کیو ایم کو چلا رہے ہیں اس پر لندن والے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ایم کیو ایم کے لوگوں کو اپنے ہی لوگوں سے بہت بڑا خطرہ ہے۔ اگرچہ پاک فوج کی کاوشوں سے ایم کیو ایم کا جنگجو گروپ کافی حد تک ختم ہو چکا ہے لیکن فاروق ستار اور دیگر رہنماؤں کی شدید خطرات لاحق ہیں۔ سینئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن والے کبھی بھی اور کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ آج کل تو کرائے پر خود کش بمبار مل جاتے ہیں۔ جب بھی کوئی کارروائی ہوتی تھی تو ایم کیو ایم طالبان پر ڈال دیتی تھی۔ نبیل گبول نے مطالبہ کیا کہ فاروق ستار کو بچانا ہے تو انہیں انتہائی فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، انہیں اتنی سیکورٹی دی جائے جتنی ملک کے حکمران کو دی جاتی ہے۔ فاروق ستار کا پروٹوکول صدر اور وزیر اعظم کے برابر ہونا چاہئے۔
دوسری جانب سابق ایم کیو ایم رہنماء آصف حسنین کا کہنا ہے کہ وہ فاروق ستار کو بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ فاروق ستار ایک گرتی ہوئی دیوار کو بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ کوئی مجھے بتا دے کہ کیا الطاف حسین فاروق ستار کو فون کال نہیں کررہے؟ فاروق ستار اور الطاف حسین کے درمیان فکس میچ چل رہا ہے۔ فاروق ستار نے تمام پاکستانیوں کیلئے کنفیوڑن پیدا کر دی ہے۔ متحدہ کی رابطہ کمیٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ قوم سے اب یہ مذاق ختم ہونا چاہئے۔ لوگوں کو ڈبل مائنڈ کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ کیا اسرائیل اور بھارت کو دعوت دینا ختم ہو گیا؟ الطاف نے عظیم طارق، عمران فاروق کو مروا دیا، اب فاروق ستار کی جان کو خطرہ ہے۔ ایم کیو ایم قائد کو بچانے والا خود بھی فنا ہو جائیگا۔ کچھ روز بعد الطاف پھر سامنے آجائیں گے اور فاروق ستار خاموش ہوجائیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن الگ نہیں۔ قائد ایم کیو ایم اور فاروق ستار کی مرضی سے سب کچھ ہورہا ہے۔ کیا ایم کیو ایم حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کیخلاف کھڑی ہوسکتی ہے۔
امجد صابری کو کس نے اور کیوں قتل کروایا؟ اہم ترین انکشافات ‘ اصل قاتل منظر عام پر آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مشہد میں دو دن
-
پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، فی لیٹر کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ جانیے
-
آپ کا بلڈ گروپ یہ ہے جس وجہ سے مچھر زیادہ کاٹتے ہیں ، تہلکہ خیز انکشاف
-
شوٹنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، مشہور اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک
-
پنجاب میں سکولوں کے نئے اوقات کار جاری،اضافی چھٹی کا بھی اعلان
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، ٹریول ایڈوائزری جاری
-
حکومت نے سولر صارفین کے بلنگ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی
-
ملک میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
اسٹیٹ بینک کا 18 سال سے کم عمر افراد کے اکاونٹ سے متعلق بڑا فیصلہ
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
انسانیت لرز اٹھی، استاد نے کم سن بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا



















































