پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

امجد صابری شہید کے بچوں نے حیران کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) برصغیر پاک و ہند کے ممتاز صوفی بزرگ سید عبداللہ شاہ غازی کے 1286 عرس کی آکری توریب میں امجد صابری شہید کے بچوں نے زندگی کی پہلی پرفارمنس میں سماع باندھ دیا انہوں نے اپنے والد کے پڑھے ہوہے کلام پیش کر کے ماحول کو رقت انگیز بنا دیا اس موقع پر ہزاروں سامعین نے امجد صابری کو اشکوں کا نذرانہ پیش کیا عرس کی آخری محفل میں اپنی زندگی کی پہلی پرفارمنس کیلئے مجدد امجد صابری اپنے دو ننھے بھائیوں تایا طلحہ فرید صابری کے ہمراہ درگا ہ عبداللہ شاہ غازی پہنچے جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا امجد صابری کے اہل خانہ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں مجدد امجد کو پھولوں کے درجنوں ہا ر پہنائے گئے ہزاروں زائرین انکی ایک جھلک دیکھنے کا بے تاب تھے محکمہ اوقاف کی جانب سے انہیں چادر پیش کی گئی مجدد امجد نے آتے ہی اپنے والد کا پڑھا ہوا آخری کلام (اے سبز گنبد والے )پڑھا تو ہر آنکھ پر نم ہو گئے بعد ازاں بچوں نے اپنے تایا ور چچا کے ہمراہ بارگاہ رسالت اور بارگاہ عبداللہ شاہ غازی میں نذرانہ عقیدت ہیش کیا اس موقع پر زائرین سے خطاب کرتے ہوئے امجد صابری کے صاحبزادے مجدد امجد نے کہا کہ درگا ہ عبداللہ شاہ غازی سے وابستگی انہیں وراثت میں ملے ہیں میرے دادا غلام فرید صابری اور والد امجد صابری کا شمار غلامان غازی میں ہو تا ہے میں بھی ان کے مشن کو جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ اولیاء کرام سے عقیدت اور ان کے مشن کا فروغ ہمارے خاندان کا نصب العین ہے میں اس روایت کو برقرار رکھوں گا ۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…