منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فہد مصطفی کی فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے بات کہاں تک جا پہنچی۔۔؟آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) فہد مصطفیٰ اور ایمان علی کی اداکاری سے سجی فلم ’ماہ میر ‘ کو پسکرایوارڈ کے حصول کی دوڑ میں شامل کرنے کے لئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔پاکستان کی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اسے آسکر ایوارڈز کے 89ویں میلے کی’غیر ملکی زبان کی بہترین فلم ‘کی کیٹیگری کے لئے بھیجا جارہا ہے۔اگرچہ فلم نے لوکل باکس آفس پر کوئی کمال نہیں کیا تھا تاہم اسے ناقدین کی جانب سے پذیرائی ملی تھی۔سلیکشن ارکان کی خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں آیا۔پاکستان کی جانب سے پہلی بار اس کیٹیگری کیلئے2013 میں فلم’زندہ بھاگ‘ کو نامزد کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سن 2014 میں ’دختر‘ اور 2015 میں فلم ’ مور‘ کو آسکر کی نامزدگی ملی۔’ماہِ میر‘ اردو ادب کے معروف شاعر میر تقی میر کی زندگی اور شاعری سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں فہد مصطفیٰ اور ایمان علی جبکہ دیگر اداکاروں میں صنم سعید، علی خان اور منظر صہبائی شامل ہیں۔فلم رواں سال مئی میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلمکے ڈائریکٹر انجم شہزاد اور سرمد صہبائی ہیں۔فلم، میر تقی میر کی اردو زبان سے والہانہ محبت اور اسے شاعری کے ذریعے زبان زد عام کرنے کی جدوجہد پر مبنی ہے۔فلم میں میر تقی میر کے عشق کی گہرائی کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…