اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی میڈیا گروپ کی جانب یوم دفاع کے موقع پر جاری کی گئی شارٹ فلم قصاب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر پاکستانی میڈیا گروپ کی جانب سے جاری کردہ شارٹ فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کا پردہ فاش کرتی اس شارٹ فلم کے آغاز میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اور اس کے بعد ایک مختصر سے خاکے میں بھارتی ایجنٹوں کے طریقہ کارکی عکاسی کرتی فلمائی گئی اس فلم کو سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت حاصل ہور ہی ہے۔