ممبئی (آئی این پی)ممبئی میں اپنی فلم ’’پنکھ ‘‘ کے حوالے سے منعقد پریس کانفرنس کے دوران امیتابھ کا کہنا تھا کہ ہم لوگ جب بیرون ممالک جاتے ہیں تووہاں مجھے دیکھ کر لوگ کہتے ہیں آپ کا تعلق بھارت سے ہے، لوگ بھارت کو ’’اے لینڈ آف ریپس‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں اور یہ الفاظ ہمارے لئے باعث شرمندگی ہوتے ہیں۔ مجھے اچھا نہیں لگتا کہ لوگ بھارت کو تھرڈ ورلڈ ملک اور ترقی پزیر کہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں کہنا چاہیے کہ ممبئی کی نسبت خواتین کے لیے دہلی شہر زیادہ محفوظ ہے بلکہ ہمیں ایسے اقدامات پر قابو پانے کے لئے متفقہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔