ممبئی(این این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ مادھوری ڈکشت اچانک طبعیت کی خرابی کے باعث امریکا روانہ ہو چکی ہیں، جہاں انھیں علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کر وا دیا گیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سے مادھوری ڈکشت کے کندھے میں شدید درد ہو رہا تھا۔ مادھوری ایک ٹی وی ریلیٹی شو کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کے کندھے میں درد شروع ہو گیا۔ انہوں نے علاج کیلئے ممبئی کے ڈاکٹروں کو چیک اپ کروایا لیکن انھیں کوئی افاقہ نہ ہوا۔
تکلیف میں شدت کے باعث انہوں نے امریکا جانے کا فیصلہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق انھیں ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ مادھوری ڈکشت کے خاوند امریکا میں ڈاکٹر ہیں۔ مادھوری ڈکشت نے شادی کرکے امریکہ میں ہی سکونت اختیار کر لی تھی لیکن کچھ سال پہلے وہ اپنے خاندان کے ساتھ بھارت واپس لوٹی تھیں۔
مادھوری کے مداحوں کیلئے بری خبر ، طبیعت اچانک انتہائی خراب ،بیرون ملک منتقل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
عمران خان کو بڑا دھچکا، پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی
-
سعودی عرب کےاقامہ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
مجھے بچپن میں کئی سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا، معروف اداکار عدیل ہاشمی کا انکشاف
-
تیز ہوائوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
-
اسپارکو نے ماہِ رجب کا چاند نظر آنے سے متعلق بتا دیا
-
سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
نامناسب اشارے کی ویڈیو وائرل: ہسپتال نے ڈاکٹر کو ملازمت سے برطرف کردیا
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
انٹرپول نے زلفی بخاری کیخلاف پاکستانی درخواست مسترد کر دی
-
نورا فتحی کی کار کا خوفناک حادثہ؛ نشے میں دھت شخص فرار؛ اداکارہ اسپتال میں داخل
-
اسلام آباد ڈاگ سینٹر سے 60 کتے چوری















































