جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

امیتابھ بچن ، ایشوریا رائے پر سیخ پا ہو گئے۔۔ ابھیشک کو بھی نہ بخشا۔۔شدید تو تکرار

datetime 2  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشوریا رائے کی بے باکی سے امیتابھ بچن سخت نالاں‘ کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا ٹیزر جاری ہوتے ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو چکا ہے۔ شائقین بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔فلم کے ٹیزر میں ایشوریا رائے اور رنبیر کپور کے کچھ بے باک مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔ بھارتی ویب سائٹس کا دعویٰ ہے کہ امیتابھ بچن اپنی بہو کے ان مناطر پر نہایت ناخوش ہیں اور اس بات پر ان کی اپنی بہو اور بیٹے سے ان بن بھی چل رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن نے ذاتی طور پر فلم کے ڈائریکٹر کرن جوہر سے ایشوریا کے بولڈ مناظر نہ فلمانے کی درخواست کی تھی۔ کرن جوہر کا کہنا تھا کہ یہ بولڈ مناظر فلم کے پلاٹ کے لیے ضروری ہیں اور ان میں کوئی قباحت نہیں۔
تاہم امیتابھ بچن اس وضاحت سے مطمئن نہ ہوسکے اور ٹیزر دیکھنے کے بعد وہ نہایت چراغ پا ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیزر لانچ کے دن امیتابھ بچن اس بات پر اپنے بیٹے ابھیشک بچن سے الجھ بھی چکے ہیں۔ اس موقع پر ابھیشک بچن نے ایشوریا کا بھرپور ساتھ دیا اور کوئی خاص ردعمل نہ دیتے ہوئے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا۔فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں ایشوریا رائے ایک شاعرہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم میں انوشکا شرما اور رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ پاکستانی اداکار فواد خان بھی اس میں شامل ہیں۔فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر 28 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…