ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سلمان خان کا آفیشل آن لائن گیم ’’بینگ سلمان‘‘ لانچ کردیا گیا ہے جس میں ان کے تین مشہور کرداروں چلبل پانڈے، ٹائیگر اور پریم کو سپر ہیروز کی شکل میں پیش کیا گیا ہے۔بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی فلموں سے تو مداحوں کو محظوظ کرتے ہی ہیں لیکن اب انکا آفیشل گیم بھی لانچ کردیا گیا ہے جس کا ایک پرومو انہوں نے مداحوں سے شیئر کیا۔ 50
سالہ سلمان خان نے اس گیم میں اپنی کامیاب فلموں کے تین اہم کردار شامل کئے ہیں جو سپر ہیروز کی طرح دنیا سے برائی کا خاتمہ کرتے نظر آتے ہیں۔اس گیم میں چلبل پانڈے، ٹائیگر اور پریم نامی تین ہیروز پیش کئے گئے ہیں۔ سلمان خان نے پروموشنل ویڈیو میں بتایا کہ چلبل پانڈے کا مقصد دنیا سے ناانصافی ختم کرنا ہے، ٹائیگر کا مقصد دنیا سے دہشت گردی ختم کرنا اور پریم کا مقصد دنیا سے برائی کو صاف کرنا ہے۔سلمان خان نے چلبل پانڈے کا کردار اپنی کامیاب فلم ’’دبنگ‘‘ میں کیا تھا جبکہ ٹائیگر کا کردار ان کی فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ سے لیا گیا ہے۔
سلمان خان کے مداحوں کیلئے زبردست خوشخبری, دبنگ خان نے سب کی پسندید ہ چیز لانچ کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































